ووٹر سروس 8300سے زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کے میسجز بھیجے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن کی ووٹر سروس 8300سے زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کے میسجز بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کی ووٹر سروس 8300زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کے میسجز بھیجنے لگی ووٹر سامعہ نے انکشاف کیا کہ میسج میں بتایا گیا میری موت کی تصدیق کے بعد ووٹ خارج کیا گیا ہے۔
ووٹرسامعہ نے مزید بتایا کہ میرے بھائی اور اس کے بیٹے کو بھی مردہ قرار دے کر ووٹ خارج کئے گئے ہیں۔ووٹر فاطمہ نے کہا میرے خاوند کو بھی مردہ قرار دے دیا گیا۔
ووٹر عارف نے کہا ایک ہی خاندان کے ووٹروں کو مختلف حلقوں میں رجسٹر کیاگیا، میری نیبرہڈکونسل کے 11000میں سے 3225ووٹ دوسری این سی کے ڈالے گئے۔
عارف نے بتایا کہ میں الیکشن کمیشن کو بھی متعدد بار شکایات کر چکا ہوں، میرے پاس لسٹ ہے جس میں فیک ووٹرزموجود ہیں، ہمارا ڈیٹا ہی غلط ہے، تو اس پر الیکشن کو کیسے قبول کریں۔