لاہور ( آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کے حوالے سے اپنی قسمت جاننے کے لیے ہاتھ کی لکیریں دکھانے لگے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب اسمبلی ہال میں عثمان بزدار اپنا ہاتھ پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل کو دکھا رہے ہیں۔ اس مو قع پر سعدیہ سہیل نے بتایا کہ عثمان بزدار نے ہاتھ دکھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا میری قسمت میں دوبارہ وزیراعلیٰ بننا لکھا ہے؟ جس پرسعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بجٹ اجلاس میں وقفے کے دوران عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھا اور انہیں ان کی قسمت کا حال بھی بتایا ہیں۔