جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

عطا تارڑ نے ایوان میں نازیبا اشارہ کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بیہودہ اشارہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیرعطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا جس کے بعد پورے ملک میں لیگی رہنما کےخلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا تارڑ نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کےاشارے سے گالی دی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عطا تارڑ کو اسمبلی سے نکالنا زیادتی تھی، نہ چیف سیکریٹری آئے گا، نہ آئی جی پنجاب اسمبلی آئیں گے۔رانا مشہود نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اسپیکر نے غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا، ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ لوگ معافیاں مانگتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جو مقدمات ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہوئے، بجٹ پنجاب کے عوام کیلئے ہے، بجٹ منظور کروانا اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔رانا مشہود نے بتایا کہ کل یہ لوگ مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے،کوئی معافی نہیں ہے، پنجاب کے عوام کو ان کا حق دلا کر رہیں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ بجٹ کسی شرط کی بنیاد پر نہیں پیش کیا جائے گا، صوبے کا بجٹ لے کر آنا ہمارا فرض ہے، یہ اپنی ذات کی بات کرتے رہے، ذات ہی ان کا ایجنڈا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے کوئی غیر قانونی حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب بھی دیا جائے گا،

کل اسپیکر نے غیر قانونی طریقے سے عطا تارڑ کو اسمبلی سے باہر بھیجا، ہم نے پنجاب کے بہترین مفاد میں اسپیکر کے غیر قانونی فیصلے کو مانا۔

رانا مشہود نے بتایا کہ غیر منتخب وزیر 6 ماہ تک آئینی طور پر اسمبلی میں بیٹھ سکتا ہے، آج عطا تارڑ دوبارہ اسمبلی میں آئیں گے اور بیٹھیں گے بھی، ہم کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہی بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بیٹھے تو ہم بائیکاٹ کریں گے، چوہدری مونس الہی بزنس ایڈاؤزری کمیٹی اجلاس میں بیٹھے تو پھر میرے بچے بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…