اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کل بدھ کے شام سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ پری مون سون بارشیں شروع ہونگی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون سے بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ 15 جون سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں بارش برسے گی، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، مانسہرہ، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ شام /رات کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی
اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ڈی جی خان (فورٹ منرو14)، خیبر پختونخوا: پاراچنار 02، میرکھانی 01،گلگت بلتستان :
بابوسر 04، بونجی 02، استور اورگوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: جہلم ،
سبی، منگلہ،نور پور تھل ،نوکنڈی،گجرات، بنوں ،منڈی بہاؤالدین 46 ، بھکر، لیہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دالبندین، ، جوہر آباد، اٹک اوردادو میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔