پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بجٹ تقریر کے دوران بوتل پر ڈھکن لگانے کے بجائے مائیک پر ڈھکن لگانے کی کوشش کر نے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کی بجٹ تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ پانی پینے کے بعد کنفیوژن میں بوتل پر ڈھکن لگانے کے بجائے مائیک پر ڈھکن لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر خزانہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوئے تو وہیں تیمور سلیم بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کے ساتھ ہوتا ہے۔