جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا‘ آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب کو انتظار تھا بجٹ میں کیا آئے گا،

مجھے اپنی انا کی پرواہ نہیں،اپنے عوام کے لیے فکر مند ہوں کیوں کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہے، کبھی ایوان میں تماشا تو کبھی سڑکوں پر، اگر صوبے کی بہتری کیلئے انا نچھاور کرنا پڑتی ہے تو کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رویہ غیر مناسب ہے، یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے، آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں، پرانا دکھ اور غصہ ہے تو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے، 3 ماہ سے ان کا سامنا کر رہا ہوں، بجٹ بھی پیش ہوگا اور 3 ماہ سے ہونے والے کھلواڑ کا بندوبست بھی کریں گے، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئے یہ تماشا اب نہیں چلے گا، بجٹ بھی پاس ہوگا اور ہم کامیاب بھی ہوں گے، آپشن نہیں بتاوں گا،نیت صاف ہے، تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کینسر کی ادویات تقسیم کرنے جارہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اس دوران اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر بھی قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی

اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لیگی وزراء کا موقف ہے کہ یہ چیف سیکرٹری

اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا لیکن اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے،

پرویز الہی کو ہٹایا جائے اس مقصد کے لیے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…