ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ترکی کا رویہ اچانک پاکستانیوں کیساتھ بدل کیوں گیا؟ انتہائی افسوسناک انکشافات سامنے آگئے

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام حسب حال کے اینکر پرسن جنید سلیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں واحد ایک ایسا ملک ہے جہاں پر پاکستانیوں کی پاکستانی ہونے کی وجہ سے عزت ہے وہ ترکی ہے لیکن اب صورتحال ایسی نہیں رہی اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ

وہ جو نسل تھی خلافت عثمانیہ کے دوران پاکستانیوں کی مدد کی احسان مند تھی وہ نسل اب نہیں رہی پرانی نسل نے نئی نسل کو یہ سبق تو دیا ہے ۔سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ اگر آپ آج بھی ان کے سکولوں یونیورسٹیوں کے نصاب دیکھیں تو آپ کو آج بھی علامہ اقبال کے سلیبس بھی ملے گے ۔ اب حالات پچھلے کچھ عرصے سے بہت تیزی کیساتھ تبدیل ہوئے ہیں اور بدقسمتی کی بات ہے کہ منفی انداز میں تبدیل ہوے ہیں ، ہم بدنصیب لوگ ہیں ہماری زبانیں پک گئیں ہیں کہ جب ہم کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو اپنے ملک کے سفیر بن کر جائیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ اندازہ کریں کسی وقت میں جیوے جیوے پاکستان ترکی میں ٹاپ ٹرینڈ تھا کچھ عرصہ ایک یا ڈیڑھ ماہ پہلے ترکی کے اسی سوشل میڈیا پر ’’پاکستانیوں چلے جائو ‘‘ ٹرینڈ رہا ہے ۔ وہ ترکی جو ہم سے اتنا پیار کرتا تھا اب اتنی تیزی سے ہمارے لیے حالات کیوں تبدیل ہو گئے اس کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ ہمارے کرتوت ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ استنبول میں کچھ پاکستانیوں نے ترک خواتین کی تصاویر لے کر انتہائی بیہودہ بنا کر سوشل میڈیا وائرل کیا جس کی وجہ سے ترک عوام نے ری ایکٹ کیا ہے پھر وہاں پر اغواء برائے تاوان کے اوپر تلے دو ، تین واقعات رونما ہوئے جن میں پاکستانی ملوث ہیں ، پاکستانیوں سے پہلےوہاں پر شامی یا افغانیوں کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ یہ یہاں پر کرائم میں ملوث ہیں

،اب ان دونوں قوموں کیساتھ پاکستانیوں کا نام بھی لیا جاتا ہے کہ پاکستانی بھی کرائم میں ملوث ہیں ، اب وہاں پر ترک عوام پاکستانیوں کو گھر کرایے پر نہیں دیتے

، افغانی ، شامی کیساتھ ساتھ پاکستانیوں کو بھی اب وہاں پر گھر ملنا مشکل ہو گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…