اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مظفر گڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ ، تین ڈاکوئوں نےبچوں اور شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بٹی ہٹیاں میں تین ڈاکوئوں نے حوا کی بیٹی کی عزت بچوں اور اس کے شوہر کےسامنے تار تار کر دی ۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا ہے کہ تین ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کیلئے ایک افراد نے اسلحہ کے زور پر مجھ سمیت 2 افراد کو گ یر غمال بنا لیا ،ڈاکوئوں نے میری بیوی کی عزت لوٹی اور بالیاں اوردیگر سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان مقامی فش فارم پر کام کرتا ہے ، فرانزک شواہد اکٹھے کیےجارہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل بھی کروایا جارہاہے ۔