ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ سعودی حکومت نے نیا سسٹم فعال کر دیا

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے واقعات کے پیش نظر سعودی حکومت نے حج پیکجز کے لیے نیا یونیورسل سسٹم فعال کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسل سسٹم فعال کرنے والی کمپنی نے کہا کہ

نیا سسٹم فراڈ کو روکنے اور حج کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔نئے سسٹم کے تحت حج کے خواہشمند افراد پورٹل پر براہ راست اندراج کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی رجسٹریشن، فیس وصولی اور ویزے کا اجرا آن لائن ہو گا۔نئے پورٹل میں برطانیہ کے حج ٹریول ایجنٹس کو خارج کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنیاں موجودہ بکنگ والے صارفین کو رقم واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔ برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں فراڈ کے بہت واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، غیر قانونی آپریٹرز عازمین حج کے ہزاروں پانڈز لیکر غائب ہو جاتے ہیں۔آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے حج و عمرہ کی سربراہ ایم پی یاسمین قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ سعودی حکومت سے کہا ہے کہ آپ کے پیکجز برطانیہ کے سفری ضوابط پر پورا نہیں اترتے۔یاسمین قریشی کا کہنا تھا میں نے وزارت کو پورے پورٹل رول آٹ کے بارے میں لکھا ہے، پرانے سسٹم پر کسی بھی خرابی کی صورت میں معاوضہ ملتا تھا لیکن نئے سسٹم میں عازمین کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کا ازالہ کیسے ہو گا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…