پشاور(این این آئی)پشاورسمیت صوبہ بھر میںعمارتی میٹریل کے نرخوں کوپرلگ گئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمنٹ کی بوری ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ہول سیل مارکیٹ کے مطابق دوماہ میں سیمنٹ کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں چھ سو روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔ایک ہفتہ قبل سیمنٹ بوری کی قیمت نوسو روپے تھی جواب ایک ہزار ہوگئی ہے۔سیمنٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے ٹھیکیداروں اورعام لوگوں نے گھروں کی تعمیر روک دی ہے۔دوسری جانب سریاکاایک ٹن جومارچ میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے تھا اب دولاکھ 35ہزار تک پہنچ چکا ہے۔اسی طرح دیگر تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔بھٹہ خشت مالکان نے بھی اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے جس کے بعد تعمیراتی کام رک گئے ہیں۔