ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بھارتی این آئی اے نے خالصتان کے رہنمائوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے خالصستان کی حامی تنظیم انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن(آئی ایس وائی ایف)کے سربراہ لکھبیر سنگھ روڈے کو مطلوب ترین افرادکی فہرست میں شامل کرلیاہے اوران پر5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لکھبیرسنگھ روڈے پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دھماکوں اور سیاسی رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے چھوٹا اور بڑا آتشیں اسلحہ ، ہیروئن اور دھماکا خیز موادلنچ باکسزمیں پنجاب بھیجتے ہیں۔ لکھبیر سنگھ روڈے کے علاوہ جو جرنیل سنگھ بھندرانوالے کے بھتیجے ہیں ، این آئی اے نے ان کے ایک اور ساتھی گورچرن سنگھ پر 2لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ این آئی اے نے 15مارچ 2022کو لکھبیرسنگھ روڈے، حبیب خان عرف ڈاکٹراور چار دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جن میںفیروز پور کے سکھویندر سنگھ ، گورپریت سنگھ اور رنجیت سنگھ اور فازلکا کے پروین سنگھ شامل ہیں۔ بھارت سکھوں کی مقامی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے جعلی کارروائیوں کاسہارالینے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی سیاسی قیادت خالصتان کی حامی تنظیموں اوررہنمائوںکے خلاف جعلی کارروائیوں کی بنیاد پر مقدمے قائم کرے گی۔ بھارت کی فسطائی حکومت آئی ایس وائی ایف کے علاوہ خالصتان زندہ باد فورس (کے زیڈ ایف)اور خالصتان لبریشن فورس (کے ایل ایف) جیسی دیگر خالصتان تنظیموں کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ خدشہ ہے کہ خالصتان کے حامی رہنمائوں کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو موسے والا کے ساتھ ہوا۔

سکھ برادری کو نہ صرف سکھوں بلکہ بھارت کی تمام اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

بھارت محض سیاسی مقاصد کے لیے مقامی حمایت حاصل کرنے کی خاطر پاکستان پرخالصتان تحریک میں ملوث ہونے کا الزام لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان پر الزام لگاناواحد حل سمجھا جاتا ہے جسے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے بھارت کی ہر حکومت اختیارکرنا پسند کرتی ہے۔

اپنے گھر کو ٹھیک کئے بغیر وہ ہر برے واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتی ہیں اور ڈھول پیٹنا شروع کر دیتی ہیں۔

بھارت نے پاکستان پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی لیکن پنجاب میں سکھوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…