اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نےجون کے آخر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی ، الرٹ جاری

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )محکمہ موسمیات نےجون کے آخر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی ، الرٹ جاری کر دیا گیا ۔اس حوالےسے وزیراعظم شہبازشریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں ۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے ،نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں ،پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے نقاصی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، سپرے کے انتظامات کئے جائیں۔دوسری جانب ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ،شیخوپورہ میں ژالہ باری کے بعد موسم بہتر ہو گیا ۔لاہور میں بھی ہفتے کی شام آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی کے بعد بارش ہوئی۔بلوچستان کے ضلع کوہلو،

بارکھان اور دیگر علاقوں میں بادل جم کر برسے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بھر گئے۔محکمہ موسمیات نے آج شام اسلام آباد،

بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…