اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی کنگنا رناوت کیلئے تعریفی ٹوئٹ جعلی قرار

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک جعلی ٹویٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت کی تعریف کر رہے ہیں۔ جسے شہباز شریف کے فوکل پرسن نے جعلی قرار

دیدیا ہے۔دنیا نیوز  کے مطابق کارکردگی سے زیادہ اکثروبیشترمتنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا میں ان رہنے کے لیے متحرک رہتی ہیں۔ لیکن پاکستانی سوشل میڈیا پرکنگنا کی نئی فلم دھاکڑ سے زیادہ ان کی انسٹاگرام سٹوریز سے شیئر کیے جانے والے ایک سکرین شاٹ کو توجہ مل رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس سکرین شاٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے۔لیکن مختلف حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اتنی فرصت ہے وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتعریفی کلمات بھی کہیں؟۔ٹوئٹرکی جانب سے شہباز شریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ صارفین کو چونکانے کا باعث تو بنا ہی لیکن مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹویٹ نے کروادی کہ کنگنا کے سکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…