اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ناموس رسالتؐ پر سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ناموس رسالت ؐپر پیر کو بحث کرانے کی درخواست کردی،اسپیکر قومی اسمبلی نے بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کردیا راجہ پرویز اشرف نیاپوزیشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ہفتہ کو

بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ناموس رسالت پر پیر کوبحث کرانے کی درخواست کردی۔وزہراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آقا کریم ؐسے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے، بھارت میں ہوئے اس قابل مذمت واقعہ کیخلاف ایوان قرارداد منظور کرے، وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں آقا کریم کی حرمت کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایوان میں بحث کیلئے ایک گھنٹہ مختص کردیا،اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دے دی اور کہاکہ یہ معاملہ سیاسی، جماعتی یا انفرادی نوعیت کا نہیں،یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئیں سب مل کر گستاخوں کے خلاف بھرپور مظاہرہ کریں،راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی قرارداد بھی منظور کریگی قرارداد میں بی جے پی لیڈروں کی مذمت کی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سپیکر کے ناموس رسالت ؐکے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت مآب ؐکے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے، پورا پاکستان اس مسلئے پر ایک آواز ہے۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بدزبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہونے کہاکہ عالمی برداری اور خاص کر اقوام متحدہ بین المذاھب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرے۔

انہوں نے کہاکہ حرمت رسول ؐپر جان بھی قربان ہے، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…