شوکت صدیقی برطرفی، اہم پیشرفت
اسلام آباد(آئی این پی) شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق سینئر جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 13 جون کو اپیل پر سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ نومبر 2021 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت انرولمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال کیا گیا تھا۔