ہفتہ‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2024 

کے الیکٹرک صارفین کو بھی زور دار جھٹکا دینے کی تیاریاں، فی یونٹ بڑے اضافے کا امکان

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک (کے ای) نے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت تقریباً 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ

(کیو ٹی اے) کے تحت 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جس سے آئندہ ماہ کی بلنگ میں صارفین سے تقریباً 27 ارب روپے اضافی محصولات حاصل کیے جاسکیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اپنی 2 علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں کے الیکٹرک نے 9 ارب 353 کروڑ روپے کے ریونیو تخمینہ کے ساتھ اپریل میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کا مطالبہ کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اضافے کی وجہ نیشنل گرڈ کے زیادہ ٹیرف اور اس کی اپنی بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کی لاگت ہے۔کے ای نے تقریباً 17 ارب 50 کروڑ روپے کے اضافی محصولات کے اثرات کے ساتھ جنوری تا مارچ سہ ماہی کے لیے بجلی کی خریداری کی اوسط لاگت میں اضافے کی وجہ سے 4 روپے 52 پیسے فی یونٹ کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کا بھی مطالبہ کیا۔اس طرح کیو ٹی اے اور ایف سی اے، دونوں ایڈجسٹمنٹس کا کْل اثر 26 ارب 85 کروڑ روپے کی صورت میں ہوگا، تاہم ایف سی اے فوری طور پر اگلے مہینے صارفین کو منتقل کر دیا جاتا ہے جبکہ کیو ٹی اے بعد میں بیس ٹیرف کا حصہ بنتا ہے۔نیپرا نے 14 جون کو عوامی سماعت طلب کی ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ ایندھن کی قیمت میں تبدیلی اور سہ ماہی تبدیلی کے لیے ’کے ای‘ کی درخواست جائز ہے یا نہیں اور کیا

اس نے نیشنل گرڈ، اپنے پاور پلانٹس اور دیگر بیرونی ذرائع سے بجلی کی خریداری کے دوران معاشی میرٹ کے حکم پر عمل کیا؟نیپرا اس بات کی بھی جانچ پڑتال کرے گا کہ کیا صارفین کے مختلف زمروں پر لاگو موجودہ چارجز پر نظرثانی کی جانی چاہیے یا اصل زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈ انڈیکیٹر (ایم ڈی آئی) یا منظوری کے بوجھ کی بنیاد پر اس طرح کے چارجز کے لیے میکانزم میں کوئی تبدیلی درکار ہے۔منظوری ملنے کی صورت میں کے الیکٹرک اپنے صارفین سے جولائی کے ماہانہ بل میں

ایف سی اے کی مد میں 9 ارب 35 کروڑ روپے وصول کر سکے گا اور 17 ارب 50 کروڑ روپے ٹیرف سبسڈی کی بنیاد پر وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ قومی ٹیرف کا حصہ بنیں گے۔کے ای نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے ماہانہ ایف سی اے پر بڑا اثر فرنس آئل اور نیشنل گرڈ کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔اپریل میں فرنس آئل کی قیمت میں مارچ سے 22 فیصد اضافہ ہوا، نیشنل گرڈ سے بجلی کی قیمت بھی مارچ میں 9 روپے 378 پیسے سے 14 فیصد بڑھ کر اپریل میں 10 روپے 66 پیسے ہوگئی۔ٹیرف میکانزم کے تحت ایندھن کی قیمت میں تبدیلی صرف ماہانہ بنیادوں پر خودکار طریقہ کار کے ذریعے صارفین تک پہنچائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…