اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بدھ کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم وسطی وجنوبی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخوا میں
آندھی چلنے کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعدازدوپہر/شام بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم وسطی وجنو بی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا میں آندھی چلنے کےعلاوہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں بعدازدوپہر/شام بعض مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہارمیں شام میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
تاہم بابوسرمیں 02 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:سبی، موہنجوداڑو، بھکر، نور پورتھل 48، جیکب آباد، لا ڑکانہ، دادو، لیہ، جوہرآباد، جہلم اورمنڈی بہاؤالدین میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔