کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کیلئے تھانے جانے والا شخص 11سال بعد گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کریکٹر سرٹیفکیٹ لینے کیلئے تھانے جانے والا شخص کو 11سال پرانے قتل کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرم کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے پولیس خدمت مرکز آیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکائونٹ سے مجرم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’راولپنڈی پولیس کی موثر کاروائی،
پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آنے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار، مجرم اشتہاری سال 2011 سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں اٹک پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی PKM لیاقت باغ کے افسران کو شاباش۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈیٹا کی جانچ کے دوران پتا چلا کہ وہ 2011 کے قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری تھا جسے گرفتار کیا گیا ہے ،
مجرم 2011سے غائب تھا اس نے زمین تنازعہ پر ایک شخص کو قتل کیا اور پھر بیرون ملک بھا گ گیا تھا ۔
راولپنڈی پولیس کی موثر کاروائی، پولیس خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے آنے والا قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار۔ مجرم اشتہاری سال 2011 سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں اٹک پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کی PKM لیاقت باغ کے افسران کو شاباش۔ pic.twitter.com/JBUFF3m7BN
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 7, 2022