اسلام آباد (این این آئی)اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے86پیسے مہنگی ہونے کاامکان ہے ،منظوری سے کراچی کے بجلی صارفین پر 9 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ،جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4روپے52پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ،کے الیکٹرک نے الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں،نیپرا درخواستوں پر 14جون کو سماعت کرے گا،سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا