اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آئسولیٹ ہوگئے۔جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی تھی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ پاکستان مختصر کردیا ہے تاہم اب بلاول بھٹو زرداری بھی آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے سرکاری و سیاسی امور سرانجام دیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔