پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

روحانی بزرگ اور درویش عالم دین انتقال کر گئے

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم ( این این آئی ) روحانی بزرگ اور درویش عالم دین مولانا صوفی عائش محمد81 برس کی عمر میں وفات پاگئے مرحوم شاہ اسماعیل شہید کی تحریک جماعت مجاہدین کے امیر تھے۔ کینسر کے موذی مرض کا شکار تھے۔ سول ہسپتا ل فیصل آباد میں زیر علاج تھے۔

صوفی صاحب مستجاب الدعوات بزرگ تھے۔ ماموں کانجن اور کراچی میں دینی تعلیم کے ادارے چلارہے تھے۔ان کی وصیت تھی کہ میری قبر بالا کوٹ میں شاہ اسماعیل شہید کی قبر کے ساتھ بنائی جائی۔ا نکے قریبی ساتھی مولانا حافظ مقصود احمد کے مطابق انکی میت کی حالت ایسی نہیں کہ انہیں وہاں لے جایا جاسکے ڈاکٹرز نے اجازت نہیں دی۔مولانا عائش محمد 1941 میں بڈھیمال فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ہجرت کے بعد وہ چک36 ستیانہ بنگلہ فیصل آباد میں سکونت پزیر ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم اور صحیح بخاری حافظ محمد عبداللہ بڈھیمالوی، مولانا احمد اللہ بڈھیمالوی، مولانا عبداللہ ویروالوی مرحوم سے پڑھی۔ برصغیر کے معروف روحانی بزرگ صوفی عبداللہ کے بیعت یافتہ تھے۔ان کی وفات پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر، ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مرحوم نیک اور مستجاب الدعوات شخصیت تھے۔ ان کی دینی، جہادی، تبلیغی اور فاہی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…