بی جے پی ترجمان کی نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی طالبان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

6  جون‬‮  2022

کابل،قاہرہ،نئی دہلی(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رہنمائوں کی جانب سے نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ امارت اسلامیہ بھارت میں حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے نبی ۖ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جنونیوں کو دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے کہاہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتی ہے ۔او آئی سی نے کہا کہ ہر طرح کی ہرزہ سرائی اور توہین آمیز اقدامات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں بھارت کی حکمران انتہاپسند قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی)معطل رکن اور سابق قومی ترجمان نوپورشرما نے پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ایک ٹی وی مباحثے کے دوران میں دیے گئے توہین آمیز متنازع بیان کو غیرمشروط طورپر واپس لے لیا ہے اورکہا ہے کہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ان کا کبھی ارادہ نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…