بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے بعض اراکین کے استعفے منظور ہونے چاہئیں یا نہیں ،وفاقی وزیر قانون نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان سمیت کچھ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے قبول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت وہ ارکان جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر استعفے دئیے،

قانونی طور پر وہ مستعفی ہو چکے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فلور آف دی ہائوس پر استعفے کنفرم کردیے ہیں، اْن کے لیے قانون کے تحت ایوان کے دروازے بند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی وضح داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، قانون کے تحت اب استعفوں کی تصدیق کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ مانیٹرنگ جج مقرر کرنے کا تجربہ درست نہیں رہا، سپریم کورٹ نے جب بھی مانیٹرنگ کا فیصلہ دیا وہ متنازع رہا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کے لیے قانون کا سہارا لیا، دارالحکومت میں اس دن دفعہ 144 نافذ تھی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جلسے کی اجازت کا آرڈر پاس کیا اور ٹی او آر طے کرنے کا کہا، خان صاحب نے وعدہ خلافی کی اور ریڈ زون تک پہنچ گئے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے ڈی چوک جانے کا اعلان کرکے توہین عدالت کی، توقع کرتا ہوں سپریم کورٹ اس پر خان صاحب سے توہین عدالت میں جواب مانگے گی۔وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ توقع ہے پہلے توہین عدالت کا معاملے طے ہوگا پھر فرمائشوں پر بات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…