کراچی(این این آئی)کراچی میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنادی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 12 جون 2021 کو قتل ہونے والے محمد شاہد کے قتل کیس کی سماعت ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مقتول کی بیوی کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حالات اور واقعات کو مد نظر رکھتے ملزمہ کو سزاِئے موت نہیں سنائی جارہی۔ عدالت نے ملزمہ کے دوست کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بھابھی ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کے بھائی کا گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔پ
ولیس کے مطابق مقتول کی لاش گھر سے 12 جون 2021 کو چار پائی کے نیچے بستروں میں لپٹی ہوئی ملی تھی، مقتول محمد شاہد بریانی کا ٹھیلہ لگاتا تھا،
ملزمہ واقعہ سے کچھ عرصہ قبل اپنے دوست کے ساتھ چلی گئی تھی۔مقتول بچوں کی خاطر ملزمہ کو گھر واپس لایا تھا ملزمان نے خلاف شاہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔