لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے دورہ ترکی کی اطلاع کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے دی جارہی ہے،عدالتی ادارے اس کرپشن اور فضول خرچی کا نوٹس لیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ امپورٹڈ حکومت کیوزیر مصدق ملک کے مطابق حکومت کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔عوام کے لیے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی اور اپنی ذاتی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے ہیں ۔شہباز شریف کے صرف دورے کی اطلاع کروڑوں کے اشتہارات سے کی جارہی ہے۔عدالتی ادارے اس کرپشن اور فضول خرچی کا نوٹس لیں۔