بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

فیصلہ ہوچکا ہے کہ عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی، نجم سیٹھی

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فیصلہ یہ ہو چکا تھا کہ لندن میں پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائے گی اور یہ گھر آجائیں گے اور الیکشن میں جیت کر جب آئیں گے تو پھر آئی ایم ایف کیساتھ اس مسئلے کو حل کریں گے ۔

جب یہ لندن سے واپس آئے تو یہی لگ رہا تھا کہ اگلے دو دن میں حکومت جارہی ہے ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جب دھرنا کال کیا تو عدالتوں نے انہیں اجازت دے دی اس وقت ایسے ہی لگتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ، عدالتیں عمران خان کیساتھ ملیں ہوئی ہیں ۔ یہ ڈیٹ لینا چاہ رہی ہیں اور یہ کامیاب ہو جائیں گی اس کے بعد اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اگر اس صورتحال کے بعد اگر ہم گھر چلے جاتے ہیں تو یہی تاثر جائے گا کہ ہم ہار گئے ہیں اور عمران خان کی وجہ سے گھر چلے گئے ہیں ۔ عمران خان لانگ مارچ کیساتھ ڈی چو ک پہنچ گئے ، تب انہیں پتہ چلا کہ فیصلہ ہو چکا ہے ، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہی رہے گی پھر ان سے کسی نے آکر کہا کہ دس جون کے بعد ہم اس گورنمنٹ سے کوئی اعلان کروا دیں گے مگر ابھی کوئی اعلان نہیں کر وا سکتے ، کیونکہ ابھی آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت چل رہی ہے ، ابھی ایک بجٹ بھی آنا ہے ، تو آپ مہربانی کریں واپس چلے جائیں ،دس کے بعد آپ سے کوئی بات ہو سکتی ہے یا دیکھیں کہ صورتحال کیا بنتی ہے ، اس وقت خان صاحب کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا لیکن وہ یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ میں تو چھ دن سے زیادہ نہیں دوں گا ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی ۔ اس حوالے سے معروف صحافی صدیق جان نے نجم سیٹھی کے بیان ’’فیصلہ ہوچکا ہے کہ عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی کہا ہے کہ ’’(مشترکہ ترجمان امپورٹڈ حکومت،حکومت کو لانے والے)۔‘‘ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…