لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 10 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اور آئندہ سماعت پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کی 10 جون تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔ ان میں محمد یاسر، عندلیب عباس، ڈاکٹر یاسمین راشد، زبیر احمد نیازی سمیت دیگر پارٹی رہنما شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے مذکورہ رہنماؤں پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے حالیہ لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی۔