اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو لانگ مارچ میں ساتھ چھوڑ جانے والے وزراء اور ایم پی ایز کی فہرست پیش کر دی گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 20اراکین خیبر پختونخواہ ہائوس چلے گئے تھے ۔ عمران خان کو پیش کی جانیوالی لسٹ میں شوکت یوسفزئی ، کامران بنگش ، طفیل انجم ، ریاض خان ، عارف احمدزئی ، سیفی اللہ ، ہمایوں خان، فضل شکور ، ابراہیم خٹک ، اقبال وزیر ، ڈاکٹرامجد علی ، تاج محمد ترانڈ ، وزیر زادہ سمیت دیگر کے نام شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اختتام کے وقت بھی یہ رکن مارچ میں شامل نہیں تھے ۔ ان رہنمائوں کیخلاف سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔