اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہرین نے جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا جس کی مدد سے کسی بھی جھوٹ بولنے والے شخص کا باآسانی کیساتھ جھوٹ پکڑا جائے گا ۔ ماہرین کی تحقیق کےمطابق سچائی کے مقابلے میں جھوٹ بولنے والے
میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور ایسی صورت میں مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ ٹھیک نہیں طرح سے اسے نہیں کر پائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کی شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایلڈرٹ رج کے مطابق اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے اور سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے سے قاصر رہتا ہے ۔ دوسری جانب ایک اور ریسرچ کے مطابق جو بعض لوگ چہرے سے دوسرے کی باتوں کو جان لیتے ہیں، ان کے لئے یہ بات بہت آسان ہیں کہ وہ جھوٹ بولنے والے شخص کے چہرے کے تاثرات پڑھ لیتے ہیں۔اکثر تفتیش کار چہرے کے بدلتے رنگوں سے سچ اور جھوٹ میں تمیز کر لیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی جبلت میں یہ بات شامل ہے کہ جب وہ کوئی بات کرتا ہے تو چہرے کے تاثرات سے اس بات کا اظہار بھی کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جھوٹے انسان کا چہرہ اس کا ساتھ نہیں دیتا اور آپ بآسانی اسے پکڑ لیتے ہیں۔