بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

انصاف؟ عدلیہ؟ قانون نافذ کرنے والے؟ کہا ں ہیں؟ کوئی اس ملک کو بچائے گا یا اسے ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہیں گے، علی زیدی

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال کی یہ ایک بدترین مثال ہے،

پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف؟ عدلیہ؟ قانون نافذ کرنے والے؟ کہا ں ہیں؟ کوئی اس ملک کو بچائے گا یا اسے ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ ہونے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا ہم نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔علی زیدی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور مجرموں کی حکومت ہمیں اس دلدل سے نہیں نکال سکتی، جو لوگ معاملات کی قیادت کررہے ہیں انہیں جاگنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔دوسری جانب بق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت سے عوام کی ٹوٹی کمر پر اب بجلی بم گرادیا گیا ہے،عمران خان کے دور میں تنقید کے نشتر چلانے والے آج فوائد بتارہے ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت سے عوام کی ٹوٹی کمر پر اب بجلی بم گرادیا گیا ہے، ظالمانہ فیصلہ عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا پلان ہے۔

قبل ازیںتحریک انصاف کراچی کے صدر پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگا تیل خرید کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں خرم شیر زمان نے لکھا کہ بھارت نے پچھلے تین مہینوں میں روس سے سستا تیل خریدا۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ لیکن یہاں بیٹھے کرائم منسٹر نے مہنگا تیل خرید کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مثال دنیا بھر میں آپ کو نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…