جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن کیسے دے سکتے ہیں، طلال چوہدری نے سوالیہ نشان اٹھا دیا

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خواہشات پوری کروانے کے لیے سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن کیسے دے سکتے ہیں؟ آپ سپریم کورٹ کو حکم دے رہے ہیں کہ نگراں جج لگائیں، فلاں فیصلہ کریں،

سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کیسا کمزور انقلاب تھا جو آنسو گیس کے سامنے نہیں ٹھہر سکا، وہ بندہ قانون کی بات کر رہا ہے جس نے سپاہیوں کے سینے پر گولیاں چلانے کا کہا، وہ بندہ قانون کی بات کررہا ہے جس نے اسلام آباد کو آگ لگائی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا حکومت فرح گوگی کے لگائے گئے افسروں کو تبدیل نہیں کرسکتی؟ گوگی کو پالنے اور گولی کے ذریعے کرپشن کا پیسہ بنی گالہ پہنچانے والا کرپشن کی بات کرتا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گوگی افسر لگا سکتی ہے، حکومت افسر بدل نہیں سکتی، فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے عدالت میں ہے، آپ عدالت نہیں جا رہے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ آپ بار بار دھمکاتے ہو کہ اسلام آباد آجاؤں گا، آپ کو ویکسین کی ڈوز دی ہے، دوبارہ آئیں گے تو بوسٹر ڈوز دیں گے، بوسٹر ڈوز کے بعد آپ کبھی اسلام آباد آنے کا نام نہیں لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…