قلعہ کالر والہ(این این آئی)پسرور کنگرہ روڈ نزد پیپل چوک ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میںآ کر جل گیا۔ موضع رنگور گاوں کا رہائشی 55سالہ ریاض موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے جلنے کے باعث اس کا پیٹ اور بازو متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ابتداء طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔