لاہور( این این آئی)پرچو ن سطح پر درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتیں درجہ اول کے گھی اورآئل کی قیمتوں سے تجاوز کر گئیں، درجہ دوم اور درجہ اول کی قیمتوںمیں ریکارڈ41روپے کا فرق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ روز کے دوران درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمتوںمیں22روپے فی کلو اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت508سے بڑھ کر530روپے ہو گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت 475روپے تھی اور 14روپے اضافے کے بعد مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت489روپے ہے ۔ درجہ اول اور دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 41روپے کا فرق ہو گیا ہے جس پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوںمیں بھی جلد اضافہ متوقع ہے ۔