نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پنجاب میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والا گلوکار سدھو موسے والا نے جلد پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے 30 گولیاں مار کر ہلاک کیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار کے حالیہ کانسرٹ کی ایک ویڈیو مقبول ہورہی ہے جس میں وہ جلد پاکستان آنے کا اعلان کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو موسے والا نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور پاکستانی مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے لاہور اور پھر اسلام آباد آئیں گے۔