سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں کام کرنے سے انکار پر بااثر افراد نے میاں بیوی کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا دوسرے واقعہ میں باپ نے بیٹے سے مل کر ماں بیٹی پر تشدد کیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع صاحبہ بلوچاں میں ڈیرہ پر کام سے انکار پر با اثر افراد مہران اور دانش نے میاں بیوی محنت کش اعجاز اور اس کی بیوی کو ساتھیوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔جبکہ موضع اصغر آباد میں محمد نواز اپنے بیٹے حمایت علی مہوش بی بی سے جھگڑا کر رہے تھے کہ مہوش کی ماں کلکانی نے مداخلت کی تو باپ بیٹے نے مل کر ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ان واقعات کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔