بہاولنگر(این این آئی)نوجوان کے سپنے چکنا چور ۔تھانہ بخشن کے علاقہ میں دولہے کے ساتھ فراڈ ۔دولہا دل میں دلہن کے ارمان لیئے خالی واپس لوٹ گیا ۔دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن والوں نے جھگڑا ڈال لیا ۔دلہن والوں نے باراتیوں کی خوب درگت بنائی اور بغیر دلہن کے بارات واپس بھیج دی ۔دلہن والوں نے 20 ہزار نقدی اور 2 تولہ سونا بھی لے لیا ۔دولہا انصاف کے لیئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کھلی کچہری پہنچ گیا۔