جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

این آر او کون مانگ رہا تھا یہ سب نے سن لیا ، حیران کن انکشافات

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے سلیکٹڈ حکومت سے کبھی کوئی رعایت نہیں مانگی تھی، این آر او کون مانگ رہا تھا یہ سب نے سن لیا ہے۔ایک بیان شیری رحمن نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے بلڈوز کیے قوانین میں ترامیم اتحادی حکومت کا مشترکہ ایجنڈا ہے، نیب قوانین میں ترامیم پر پی ٹی آئی کے الزامات بلاجواز اور مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما کبھی جہاد کا اعلان کرتے کبھی مذاکرات کا کہتے ہیں، پونے 4 سال پی ٹی آئی حکومت نے نیب کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو گرفتار کر کے کئی دن کورٹ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا، نئے قوانین میں نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین کو بغیر انکوائری کئی ماہ قید میں رکھا جاتا تھا، ترامیم کے بعد اب نیب 6 ماہ کے اندر انکوائری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ فیٹف قوانین کی آڑ میں پی ٹی آئی حکومت نے مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے قوانین بنائے، سابق حکومت کے آمرانہ قوانین میں ترامیم کرنا ہماری آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو غیرفطری وہ کہہ رہے ہیں جو اتحادیوں کی بیساکھی پر کھڑے رہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…