جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے بیان کے بعد اسرائیل کا دورہ کرنیوالے وفد میں شامل پاکستانی نژاد امریکی انیلہ علی کا ردعمل بھی آگیا

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پاکستانی نژاد امریکی خاتون انیلہ علی کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب برائے مہربانی اپنے سیاسی مسائل کے حل کیلئے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں،کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا بلکہ پاکستانی امریکی بین المذاہب گروپ نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے ۔

انیلہ علی نے سوال اٹھایا  کہ کیوں امریکن مسلم اینڈملٹی فیتھ ویمن ایمپاورمنٹ کونسل اورشراکہ  اسرائیل گئیں ؟اور ساتھ ہی جواب دیا کہ اسرائیل جانے کا مقصد کتاب اللہ کو ماننے والوں کے درمیان امن قائم کرنا ہے اور حضرت ابراہیم ؑکے لوگوں کیساتھ رابطہ قائم کرنا ہے تاکہ اسلام کے مطابق امن کی کوشش کر سکیں۔انیلہ علی نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ  پاکستانی نژاد امریکن بین المذاہب ہم آہنگی خواتین کا گروپ تھاجس نے اسرائیل کا دورہ کیا ، برائے مہربانی پاکستانی لوگوں کو غلط اطلاعات کی بنیاد پر غافل نہ بنائیں ،اپنی سیاسی لڑائی خود لڑیں ۔انیلہ علی نے ایک اور ٹویٹ میں تصویر شیئر کی اور لکھا ہمارا پاکستانی امریکن وفد سعودی عرب ،دبئی اور بحرین کے لوگوں سے ملا اور ہم نے اسرائیل اور فلسطین میں امن قائم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی ساتھ ہی عمران خان کو مینشن کیا اور کہا سچ جانیں ۔پاکستانی نژاد امریکن خاتون نے اپنے اکاونٹ سے علی زیدی کے ہمراہ تصویر شٗیئرکی اور لکھا عمران خان صاحب کیا میں نے علی زیدی کے ساتھ بھی الحاق کر لیا ہے ؟

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…