جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے کو بھی تباہ کر دیا،شہباز شریف

datetime 22  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا، اپنے دور اقتدار میں مخالفین کو دیوار سے لگایا، قوم ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو بحال کر دیا، عمران خان کے پتھر دل کی وجہ سے ہسپتال کے3 سال ضائع ہوگئے، پی کے ایل آئی غریب کے علاج کیلئے بنایا گیا تھا، گزشتہ سالوں میں ہسپتال کو نقصان پہنچایا گیا، 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، نرسنگ یونیورسٹی کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے میں مصروف رہے، ایک کروڑ گھر اور 50 لاکھ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے گئے، عمران نیازی کی گالم گلوچ کے باعث بیرون ملک سے آئے پڑھے لکھے لوگ واپس چلے گئے، عمران خان کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کو ریلیف ملا ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا، عمران خان کا نیا پاکستان وہ ہے جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا، عمران خان نے جو زبان استعمال کی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہوا، افسوس ہے کہ اسپتال کے قیمتی 3 سال ضائع کر دیے گئے، اسپتال میں اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی،

عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، صاف پانی کا منصوبہ روکا گیا، نیب نے لوگوں کو گرفتار کیا، نیب کے عقوبت خانوں میں رہا ہوں حالات کا علم ہے، عمران نیازی سول وار چاہتا ہے، لوگ عمران نیازی کا گریبان پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کہا تھا آئیں چارٹر آف ڈیموکریسی کریں

، نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا، عمران خان کے حکم پر نیب کے عقوبت خانے میں مجھے زمین پر سونے پر مجبور کیا گیا، عمران نیازی معاشرے میں جو زہر گھول رہا ہے اس کی قیمت دینا پڑے گی۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ

کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ سے متعلق فیصلے کرلیے گئے ہیں، ماضی میں اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کو بحال کر دیا گیا ہے، 50 فیصد مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا، 3 سال ضائع کیے گئے، نرسنگ یونیورسٹی بند ہوئی، کام نہیں ہوا، ورلڈ کلاس نرسنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 3 سال حکومت نے اچھے کام کرنے والوں کو فارغ کیا، ایک سال میں نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کیا جائے گا، اچھے کام کرنے والوں کو اس لیے فارغ کیا گیا کیوں کہ انہیں مسلم لیگ (ن) لائی تھی، 30 ارب روپے کی لاگت کے منصوبے کو تباہ و برباد کر دیا گیا،

منصوبے میں ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب الٹا ہوگیا، ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکے، عمران خان نے اقتدار میں اپنے مخالفین کو دیوار سے لگایا، ایک ماہ میں میرا پی کے ایل آئی کا تیسرا دورہ ہے، ہسپتال کی اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، کسی کو ایک گھر اور نوکری نہیں ملی،

عمران نیازی کو کردار کشی کے علاوہ فرصت نہیں تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں سستا آٹا اور چینی فراہم کی گئی، نئے پاکستان کی بات کرنیوالے نے عوام کو ایک سبسڈی نہیں دی، عمران نیازی کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے سماج کو برباد کر دیا ہے، عمران خان نے جو پرسوں بات کی

وہ زبان پر نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا، عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیں کہ جیل میں مجھے زمین پر سلایا جائے، جمہوریت ہوگی اور ملک آگے چلے گا، 2018 میں میثاق معیشت کا کہا تھا جسے ٹھکرا دیا گیا، عمران خان معاشرے میں زہر گھول رہا ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عمران خان کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…