اسلام آباد(این این آئی)موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدات اتحادیوںکا اجلاس (آج) پیرکوہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روزآصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا تھا تاہم پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کرینگے ۔