نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نوروپے فی لیٹر کمی کردی ۔ پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کردی ہے جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے نو بھارتی روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95.91 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 89.67 روپے ہوگئی ہے۔