لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے ،عمران خان غلط ٹرینڈ شروع کر رہے ہیں۔ عمران خان حد سے گزریںگے تو پھر ہم بھی ان کی کہانیاں سامنے لائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی اراکین کے لیے ہے غنڈوں کے لئے نہیں، ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی ابھی سے رو رہے ہیں ،سنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تعمیر میں جو گھپلے ہوئے ہیں وہ بھی سامنے آئیںگے ،عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں عمران خان پشاور سے فیض یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہو ںگے نہیں ۔