اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم شام /رات بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ملک کےوسطی/ جنوبی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنےکے ساتھ وسطی/ جنوبی علاقوں میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 04، گڑھی دوپٹہ 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ، دروش 01، پنجاب: نارووال 01، گلگت بلتستان: گوپس میں 01ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: موہنجوداڑو50، لاڑکانہ ،جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔