اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پیاس ٹی آئی کی حکومت کو زبردستی مسلط کیا گیا، اسرائیل کو تسلیم کرانے کی کوشش کی گئی، عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات چھیڑی تھی، عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے مہم میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ جے یو آئی نے اسلام اور حرمت رسالتؐ کاعلم بلند رکھا ہے، پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو، مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں لیکن ناموس رسالتؐ پر برداشت اور تحمل کی حدیں ختم ہوجاتی ہیں، برطانیہ میں پی ٹی آئی کا صدر ہنگامہ کرانے مدینہ منورہ آیا تھا۔