عمان (این این آئی)اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کی نقل و حرکت، رہائش گاہ اور مواصلات پر پابندی عاید کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔اردن کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایاکہ شاہ عبداللہ نے شاہی خاندان کے قانون کے تحت تشکیل دی گئی کونسل کی طرف سے 23دسمبر کو پیش کردہ سفارش کی منظوری دے دی اور اس کے بعد شہزادہ حمزہ پرپابندی کا شاہی حکم جاری کیا ۔واضح رہے کہ شہزادہ حمزہ بن الحسین نے مارچ میں خود کے شہزادے کے خطاب سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔اردن کے تخت کے سابق وارث شہزادہ حمزہ پر گذشتہ سال غیرملکی محرک کی بنا پرایک سازش کے ذریعے بادشاہت کوغیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔