ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی، پاکستانی ویژیول آرٹسٹ لاریب عطا نے ہالی ووڈ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔قومی موقر نامے جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق لاریب عطا نے بڑے بجٹ والی مارول سنیمیٹک یونیورس کی

مشہور فلم’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کے لیے بطور  ’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘کام کیا ہے۔اس حوالے سے لاریب عطا کے بھائی، موسیقار سانول عطا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاریب کے ہمراہ اپنی ایک سیلفی اور فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ خاتون کامیابی سے آگے بڑھنے سے کبھی نہیں رُکتی!‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری بہن نے دوبارہ ایک بلاک بسٹر فلم پر کام کیا۔‘ہالی ووڈ جیسی معروف اور وسیع انڈسٹری کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانا اور منوانا بہت ہی مشکل کام ہے، ایسے میں لاریب عطا کا بطور ’ویژیول ایفیکٹس آرٹسٹ‘دنیا کی نامی گرامی فلم انڈسٹری کا حصّہ بننا پاکستانی قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔خیال رہے کہ لاریب عطا اسس سے پہلے بھی 2006 سے لیکر اب تک کئی مشہور اشتہارات اور ٹیلی وژن سیریزمیں اپنے فن کا جوہر دکھا چکی ہیں۔اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم’گوڈزیلا‘، ’ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ‘، ’مشن امپاسبل: فال آؤٹ ‘اور ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔یہی نہیں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کے لیے لاریب عطا کی ٹیم کو اکیڈمی ایوارڈز اور بافٹا ایوارڈز 2022 کے لیے’بہترین اسپیشل ویژیول ایفیکٹس‘ کی کیٹیگری میں نامزد بھی کیا گیاتھا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…