جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بدبخت بیٹے نے باپ کو ہتھوڑی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کیساتھ کیا افسوسناک سلوک کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں ایک شخص کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیٹے کے ہاتھوں اپنے ہی باپ کے بہیمانہ قتل نے لوگوں کے دل لرزا دیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بیٹے کے ہاتھوں باپ کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل ہو گیا،

ایسٹ انویسٹیگیشن ون نے اندھے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 21 اپریل کو سپر ہائی وے پر افغان کٹ سے ایک بیگ ملا تھا، جس میں بے دردی سے قتل ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی، جو بغیر سر اور بغیر ٹانگوں کی تھی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بعد ازاں لاش کو سلیم خلجی کے نام سے شناخت کر لیا گیا، اور تکنیکی سہولیات کی مدد سے ملزم کی شناخت بھی حاصل کر لی گئی، معلوم ہوا کہ مقتول کو ان کے اپنے بیٹے نے جان سے مارا تھا۔الطاف حسین کے مطابق مقتول سلیم خلجی کے بیٹے کی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں، جس پر تفتیش کے لیے اسے گرفتار کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔بیٹے نے قتل کا اقرار کرتے ہوئے بیان دیا کہ والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے، 21 اپریل کو میں نے والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا، پھر گرینڈر کی مدد سے سر اور ٹانگیں کاٹیں، اور پھر لاش جلا کر لیاری ندی میں پھینک دی۔قاتل بیٹے کا کہنا تھا کہ اس نے باپ کی کٹی ہوئی ٹانگیں جوبلی میں اور دھڑ سپر ہائی وے افغان کٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…