جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

یوکرینی افواج نے روسی حملے کو روکنے کیلئے ڈیم کھول دیا، انوکھا طریقہ

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف(این این آئی)یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے گاوں میں

ڈیمیڈیو میں یوکرینی افواج نے جنگ کے آغاز پر روسی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کو روکنے کے لیے جان بوجھ کر ایک ڈیم کھول دیا تھا، جس کی وجہ سے دریائے ارپن میں سیلاب آگیا اور ارد گرد ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی تھی۔یوکرینی فوج کے اس اقدام کے بارے میں ایک یوکرینی شہری نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پرمیڈیا کو بتایا کہ یقینا، یہ اچھا اقدام تھا۔شہری نے مزید کہا کہ کیا ہوتا اگر روسی افواج چھوٹے دریا کوعبور کرنے میں کامیاب ہو جاتی اور پھر کیف کی طرف جاتی،ایک اور شہری نے بھی اپنی پہچان ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ کھیتوں میں ایک تہائی سے زائد پانی بھر گیا۔رپورٹ کے مطابق تقریبا دو ماہ بعد تک بھی اس گائوں کے لوگ اب بھی سیلاب کے بعد کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہے تھے، اِدھر ادھر گھومنے پھرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے تھے اور جو بھی خشک زمین بچ گئی تھی اس میں پھول اور سبزیاں لگا رہے تھے۔روس یوکرین تنازع جوکہ تین ماہ سے جاری ہے اب تک ہزاروں شہریوں کی جانیں لے چکا ہے،اس دوران لاکھوں یوکرینی شہریوں کو نقل مکانی پربھی مجبور ہوئے جبکہ یوکرین کے کئی شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…