جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کلفٹن کے ساحل پرلاکھوں روپے مالیت کی مچھلی جال میں پھنس گئی

datetime 16  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کلفٹن کے ساحل پرلاکھوں روپے مالیت کی مچھلی جال میں پھنس سے گذری،کیماڑی اورشیریں جناح کالونی کے ماہی گیروں کی چاندی ہوگئی ہے۔کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک ماہی گیر ٹنوں کے حساب سے مچھلی شکارکرچکے ہیں اور گزشتہ روزبھی ماہی گیروں نے شکار کی ہوئی مچھلی لاکھوں روپے میں فروخت کی۔کمال شاہ نے بتایا کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی بوئی نسل کی ہے، پکڑی جانے والی مچھلی مرغیوں کی فیڈ تیار کرنے میں کام آئیگی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روزایک ماہی گیر کے جال میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی کگھا مچھلی بھی پھنسی تھی جبکہ ماہی گیروں کو ملنے والی مچھلیوں میں سارڈین نسل کی ہیں۔ڈیبلوڈیبلو ایف کے تیکنیکی مشیرمعظم خان نے بتایا کہ بڑی تعداد میں مچھلیوں کے جال میں پھنسنے کی ممکنہ طورپروجہ سمندر میں ریڈٹائیڈ کا ہونا ہے۔معظم خان نے وضاحت کی کہ ریڈٹائیڈایک سمندری سرگرمی ہے جس کو اردومیں بدآب اورسندھی میں ماراپانی کہتے ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…