ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان
متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب اندرون اور بیرون ملک امارات کی حکومت سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی وزارت برائے صدارتی امور اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پرلکھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور پوری دنیا قوم کے رہ نمائوں اور اقوام سے ہمارے سرپرست الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے حکمران الشیخ محمد بن زاید اور امارات کے حکمران مشرف پیلس میں تعزیتی پیغامات وصول کریں گے۔ابوظبی میڈیا آفس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر شائع بیان میں لکھا کہ حکمران الشیخ محمد بن زاید آل نہیان امارات کی سپریم کونسل کے اراکین، امارات کے رہ نمائوں کی تعزیت قبول کریں گے۔